نئی دہلی3مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ناگالینڈ میں بھی اس بار بی جے پی اپنے اتحادی پارٹی ا ین ڈی پی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے لیے تیار نظرآرہی ہے ۔بی جے پی کی اتحادی پارٹی ا ین ڈی پی پی کے صدر اور سی ایم امیدوا ر نیفیو ریو نے کہا کہ این ڈی ایف اور جے ڈی یو کے اتحاد کے ساتھ قریب کی لڑائی دکھائی دے رہی ہے۔ ریو نے کہا کہ حکومت نے پیسے کا استعمال کیا ہے۔ ہم اب بھی اکثریت کی حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے انتخابات میں پیسوں کی بات پر کہا کہ بی جے پی نے یہاں پر زیادہ توجہ نہیں دی ؛ بلکہ تری پورہ اورمیگھالیہ پر زیادہ توجہ د ے رہی تھی ۔ ریو نے کہا کہ خرید و فروخت کا بھی امکان ہے ؛لیکن عوام سبق سکھانا جانتے ہیں۔ غیر اپوزیشن اسمبلی کے معاملے پر انہوں نے کہاکہ اب اس پر کچھ کہنا جلد بازی ہے۔ سی ایم کے معاملے پر بھی انہوں نے یہی کہا۔